حکومت نے جلسے کو 4 روز کیلیے خبروں کی زینت بنادیا، ایاز صادق

50

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سردار ایاز صاق نے کہا ہے کہ حکومت نے ایک دن میں ختم ہونے والے جلسے کو 4 روز تک خبروں کی زینت بنا دیا، پرامن جلسے کرنا ہر پاکستانی کا حق ہے،پی ڈی ایم نے جہاں جہاں جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے وہاں جلسے ہوں گے، ہمیں قانون نے پرامن احتجاج کا حق دے رکھا ہے۔ انسدادہشت گردی عدالت کے باہر
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو جلسے کی اجازت دی گئی، سکھ یاتری تہوار منارہے ہیں، کیا یہاںکورونا نہیں پھیلتا؟ حکومت جس طرح کے اقدامات کررہی ہے اس سے ہمارے مؤقف کو تقویت مل رہی ہے۔ حکومت کی سوچ نیازی ہو یا نازی ہو ایک ہی بات ہے۔