چودھری نثار کی جاتی امرا میں شہباز شریف سے تعزیت

63

لاہور( آن لائن) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی جاتی امرا پہنچ گئے، شہباز شریف سے ملاقات میں بیگم شمیم اختر کے انتقال پر اظہار تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی ۔چودھری نثار علی جاتی امرا پہنچے تو مریم نواز ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسے کے لیے جاچکی تھیں۔علاوہ ازیں محمد علی درانی کی قیادت میں مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی و صوبائی قائدین کے وفد نے جاتی امرا پہنچ کر شہباز شریف سے ملاقات کی اور پیر سید صبغت اللہ شاہ کی جانب سے تعزیتی پیغام
پہنچایا ، وفد نے بیگم شمیم اخترکے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی کی۔ وفد میں مرکزی جنرل سیکرٹری محمد علی درانی ،مرکزی نائب صدر مقصودبٹ، صوبائی جنرل سیکرٹری میاں مصطفے رشید اور احمد مصطفے وفد میں شامل تھے۔