شمالی وزیرستان‘ نامعلوم افراد کی فائرنگ‘4 افراد جاں بحق

52

میرعلی (صباح نیوز) شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی سب ڈویژن میں گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے4 افراد ہلاک ہوگئے۔ میرانشاہ میں شمالی وزیرستان کے میرعلی سب ڈویژن میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے گاڑی پرفائرنگ کی تھی۔ جاں بحق افراد میں ملک صاحب خان، ملک رضاخان، ملک عمر خان شامل ہیں۔ مقتولین کا تعلق میرعلی کے علاقے علی خیل سے ہے، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کا میاب ہوگئے۔