کورونا وبا میں جلسوں کا جواز نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

54

لاہور(صباح نیوز/آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا وبا میں جلسوں کا جواز نہیں، اپوزیشن قومی ذمے داریوں کا ادراک کرنے سے قاصر ہے، حکومت کورونا کی دوسری لہر کو روکنے کے لیے کوشاں ہے،کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے، سیاسی مفادات کیلیے اپوزیشن نے قومی مفاد کو پس پشت ڈال دیا۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سوشل سیکورٹی اسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز میں صنعتی
ورکرز کے ساتھ عام مریضوں کو مفت علاج معالجے کی سہولت دے دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے آئوٹ ڈور اور ان ڈور میں بھی عام مریضوں کے علاج معالجے کی تجویز کو قابل عمل بنانے کیلیے متعلقہ قانون میں ضروری ترامیم اور فیکٹریوں کی انسپکشن ختم کرنے کی بھی اصولی منظوری دی ، انسپکٹر لیس اور سیلف اسیسمنٹ اسکیم متعارف کرانے کیلیے محکمہ لیبر سے تجاویز طلب کر لی ہیں۔ دی کمپنیز پرافٹس (ورکرز پارٹیسپیشن) ترمیمی بل آرڈیننس کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا، لیبرانسپکٹرز کی آئندہ تعیناتیاں کارکردگی کی بنیاد پر ہوں گی، آجر اور اجیر کے درمیان بہترین ورکنگ ریلیشن شپ سے کاروبار کو فروغ ملے گا۔