خالد خورشید22ووٹ لیکر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب

63

گلگت (صباح نیوز) پی ٹی آئی کے گلگت بلتستان اسمبلی میں قائد ایوان کے امیدوار ایڈووکیٹ خالد خورشید22 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہوگئے۔ خالد خورشید کے مد مقابل اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار امجد حسین ایڈووکیٹ کو9 ووٹ ملے۔ امجد ایڈووکیٹ اب گلگت بلتستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہوںگے۔ ایڈووکیٹ خالد خورشید گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ13 استور1 سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے ہیں۔ خالد خورشید
ضلع استور کے علاقے رٹو سے تعلق رکھتے ہیں۔ ایڈووکیٹ خالد خورشید گلگت بلتستان کے چیف کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ خورشید کے صاحبزادے ہیں۔ خالد خورشید نے2018ء میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔