کورونا، پی آئی اے ملازمین کے لیے بائیومیٹرک حاضری معطل

48

لاہور (آن لائن)کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر قومی ائرلائن کی انتظامیہ نے ملازمین کیلیے احتیاطی تدابیر کے نئے احکامات جاری کردیے۔ پی آئی اے کے چیف ہیومن ریسورس پرسن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین کے لیے بائیومیٹرک حاضری جزوی طور پر معطل کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے، ملک بھر میں پی آئی اے کے کسی بھی دفتر میں بائیو میٹرک حاضری نہیں لگائی جائیگی ، ملازمین اپنی حاضری متعلقہ دفاتر میں موجود رجسٹر میں از خود لگائیں گے۔ متعلقہ منیجرز
تمام اسٹاف کی حاضری ہر ماہ کی 10رایخ سے قبل بذریعہ ای میل ایچ آر ڈپارٹمنٹ کو ارسال کریں گے۔