ثابت ہوگیا،حکومت آمریت کا جیتا جاگتا نمونہ ہے، بلاول

44

لاہور (صباح نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے 5 دہائیوں سے آمروں کے خلاف جنگ لڑی، کارروائیوں نے ثابت کردیا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت آمریت کا جیتا جاگتا نمونہ ہے۔ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 53 ویں یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پارٹی قیادت اور کارکنان نے آمروں اور ان کی باقیات کے مظالم کا مقابلہ کیا، قیادت و کارکنان نے ہتھکنڈوں، تشدد، قید و بند اور شہادتوں کا جرأت سے
سامنا کیا، پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کیلیے جدوجہد کی معمار ہے، پیپلز پارٹی جمہوریت، انسانی حقوق اور مساوات کی بھی علمبردار ہے، پی پی پی عوام کی مرضی کے آئین و پارلیمان کی بالادستی کیلیے کردار ادا کر رہی ہے، شہید بھٹو اور شہید بینظیر کے مشن کو آگے بڑھانے کا ذمے دار ہوں۔