وزیر اعظم مجھ پر کرپشن ثابت کر کے دکھائیں‘ احسن اقبال

41

اسلام آباد (صباح نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ ادارے وزیر اعظم کے ماتحت ہیں‘ وہ مجھ پر کرپشن ثابت کر کے دکھائیں۔ پیر کو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نارووال اسپورٹس سٹی ٹرائل کے سلسلے میں آج پھر پیش ہوا ہوں اور یہ وہ انتقامی کارروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اسپورٹس سٹی بنانا جرم بن گیا ہے تاہم اگر عالمی معیار کا اسٹیڈیم بنانا جرم ہے تو یہ جرم ہم کرتے رہیں گے۔
دریں اثنا احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عاید کرنے کے لیے7دسمبر کی تاریخ مقررکردی ۔ پیر کو احتساب عدالت اسلام آباد میں نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس پر سماعت ہوئی۔