کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے داخلے برائے سال 2021 ء سے متعلق رہنمائی کے لیے جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر قائم سینٹر ل ہیلپ ڈیسک کا دورہ کیا اورطلبہ وطالبات کو داخلوں کے حوالے سے فراہم کی جانے والی رہنمائی ، سہولیات اور کروناوائرس کی درپیش صورتحال کے پیش نظر حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز پر عملدرآمد کاجائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔