اللہ کااحسان ہے ہم آخری نبی ؐ کے امتی ہیں‘جماعت اسلامی حلقہ خواتین

54

کراچی (پ ر) ماہ ربیع اوّل کے بابرکت مہینے میں نبی آخر الزماں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت عمل میں آئی ، جہاں اللہ نے آپ ؐکو مبعوث فرما کر ، ہم پر رحم و کرم فرمایا وہیں بے شمار احسانات و نعمتوں کی بارش کر دی۔اللہ کا احسان ہے کہ اِس نے ہمیں اپنے آخری نبی ؐکی اْمت میں پیدا کیا اور اِس پیغمبر کو سب سے بڑا معجزہ قرآن پاک عطا فرمایا جو کہ مکمل ضابطہ حیات ہے اور آپؐ اِس کی عملی تفسیر ہیں اِسی پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے مہمانانِ گرامی نے طلباکو اْسوہ حسنہ پر چلنے کی تلقین کی اور ننھی کلیوں میں یہ بات راسخ کرنے کی کوشش کی کہ اللہ و رسول اللہ ؐ پر ایمان ہی سچا و سیدھا راستہ ہے لہٰذا جو شخص بھی خاتم النبیین ؐسے منکر ہو ،گستاخِ رسول ہو ، اِس کو شکست دینے ا ور نیست و نابود کر نے کا واحد ذریعہ تعلیمات ِقرآن و سنت پر عمل پیرا ہونا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار زاہدہ انوارنائب ناظمہ ضلع ائرپورٹ ، شبانہ محبوب جماعت اسلامی کارکن ، ثروت جماعت اسلامی حلقہ گلبرگ خواتین کی ناظمہ ، فیصل شیخ امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی ، پرنسپل اقراء فہم القرآن نے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔اَرقم پبلک اسکول سسٹم کے تمام طلبہ نے حْب ِرسول ؐسے سرشار ہوکر گْلہائے عقیدت نعت ِمقبول ؐاور تقاریر پیش کیں۔