کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں ہونے والے مختلف حادثات و واقعات میں ایک خاتون اور سیکورٹی گارڈسمیت6افراد جاںبحق ہوگئے۔ خاتون بیٹے سے حادثاتی طورپر گولی چل جانے جب کہ سیکورٹی گارڈ ٹک ٹک وڈیو بناتے ہوئے اپنی ہی رائفل سے گولی چلنے سے جاں بحق ہوا۔ بلدیہ سیکٹر 12 A پانی والی ٹینکی کے قریب رہائش پذیر37 سالہ رانی زوجہ الیاس کا بیٹا یحییٰ گھر کے اندر اپنا پستول صاف کررہا تھا اسی دوران اچانک اس سے گولی چل گئی جو اس کی ماں کو پیٹ پر لگی۔ زخمی خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ فیڈرل بی ایریا بلاک 21میں سہراب گوٹھ فلائی اوور کے نیچے سے 57سالہ جواد ولد ریاض کی لاش برآمد ہوئی۔ گھگھر پھاٹک پل کے قریب سے ایک 35 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ پیرآباد تھانے کی حدود میں واقع قصبہ کالونی میں رہائش پذیر 50سالہ دولت خان ولدطارق خان گھر میں بجلی کا کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے جاںبحق ہوگیا۔اتحاد ٹائون میں پاکستان ہوٹل کے قریب سے 60سالہ ساجد علی ولدحسین کی لاش برآمد ہوئی ۔