کوآپر یٹو ڈپارٹمنٹ کی کالی بھیڑوں کوبے نقاب کرنے کامطالبہ

61

کراچی( اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پبلک ایڈ شرقی کے صدر اور سابق ایم پی اے سید قطب نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ کوآپر یٹو ڈپارٹمنٹ میں ہونے والی کرپشن اور اس کے نتیجے میں عوام میں پھیلنے والی بے چینی پروزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈپارٹمنٹ کے معاملات کی انکوائری کی جائے ، ڈپارٹمنٹ میں موجود کالی بھیڑوں کو بے نقاب کیا جائے اور مختلف سوسائٹیزمیں لینڈ مافیا کا قبضہ ختم کرا کر اصل الا ٹیزکو انکے پلاٹس پر قبضہ دلوایا جاہے۔ اس موقع پر پاک آڈٹ ڈپارٹمنٹ کوآپر سوسائٹی کے وفود بھی موجود تھے۔سید قطب نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جماعت اسلامی متاثر ین کو انکا حق دلوانے تک چین سے نہیںبیٹھے گی۔انہوںنے کہا کہ بدعنوانی کی تحقیقات نہ ہوئی تو سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنادیںگے۔