کراچی(اسٹاف رپورٹر)سند ھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن (ٹا ئم اسکیل)جا نب سے وزیر اعلیٰ سندھ،چا نسلرجا معہ کراچی، گورنر سندھ ، سیکرٹری بورڈز اینڈ یو نیورسٹیز ، وزیر اعلیٰ سندھ کے بورڈز اینڈ یو نیورسٹیز کے ایڈوائزر او ر دیگر حکا م کو ایک خط تحریر کیا ہے جس میں مطا لبہ کیا گیا ہے کہ جا معہ کراچی کی انتظامیہ کو پا بند کیا جا ئے کہ وہ فور ی طور پر گریجویشن کلاسز( بی ایس سی ،بی کام پرائیویٹ )کے نتا ئج کا اعلان کرے اور جب تک گریجویشن کلاسز( بی ایس سی ،بی کام پرائیویٹ )کے تمام نتا ئج کا اعلان اور مارکس شیٹ کا اجرا نہ ہو جا ئے اس وقت تک پوسٹ گریجویشن کے شعبوں کا مرس، ماس کمیونیکیشن، پاکستان اسٹڈیز‘ پبلک ایڈمنسٹریشن اور کرمنولوجی میں داخلوں کے عمل کو روکا جا ئے۔سند ھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن (سپلاٹا ئم اسکیل) کے ارکا ن پروفیسر محمد ظفر یا ر خا ن اور پروفیسر منیر عا لم خا ن نے اس خط میں اعلیٰ حکا م کو بتا یا کہ جا معہ کراچی کی انتظامیہ کے اس عمل سے جا معہ کراچی سے الحا ق شدہ کا لجز اور پرائیویٹ کے سیکڑوں طلبہ و طا لبا ت پوسٹ گریجویشن کے مختلف شعبوں کا مرس، ماس کمیونیکیشن ، پاکستان اسٹڈیز، پبلک ایڈمنسٹریشن اور کرمنولوجی میں داخلوں سے محروم رہ جائیں گے۔