آئس اورکرسٹل استعمال کرنے والے 4لڑکے اور2لڑکیاں گرفتار

55

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئس کا استعمال کرنے والے4کم عمر لڑکے اور2لڑکیاں حراست میں لے لیا گیا۔پولیس نے سر سید تھانے کی حدود میں قائم مکان پر چھاپہ مار کر آئس اور کرسٹل کا استعمال کرنے والے4کم عمر لڑکے اور2 لڑکیوں کو حراست میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کا استعمال کرنے کے لیے خصوصی طور پر مکان لیا گیا تھا،جہاںوہ پارٹیاں منعقد کرتے تھے۔ سرسید پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔