دعامنگی نے دوست کے علاج کے لیے فنڈجمع کرناشروع کردیا

38

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گزشتہ سال ڈیفنس میں فائرنگ کے بعد کار سوار ملزمان کے ہاتھوں اغوا ہونے والی دعا منگی نے اپنے اس دوست کے علاج کے لیے فنڈ جمع کرنے کی مہم چلا دی ہے، جس نے جان خطرے میں ڈال کر دعاکو بچانے کی کوشش کی تھی۔اس حوالے سے دعا منگی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک طویل پیغام جاری کیا ہے ۔گردن میںگولی لگنے کی وجہ سے دعامنگی کے دوست حارث کی ریڑھ کی ہڈی متاثرہوئی ہے۔