کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی کی قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کی زیر صدارت سنڈیکیٹ کا42واں اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں بی ایس کے طلبہ کے انرولمنٹ میں ایک سال کی توسیع جبکہ الحاق اداروں کی فیس میں اضافے سمیت دیگرامور کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میںقائم مقام رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم،انجمن ترقی اردو پاکستان کے صدر واجد جواد اورجامعہ کے دیگرشعبوںکے عہدے دار شریک تھے ۔