کراچی (اسٹاف رپورٹر)نارتھ ناظم آباد بلاک کے شالیمار اپارٹمنٹ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکوئوں کی فائرنگ سے35 سالہ راہگیرفہد زخمی ہوگیا، جبکہ ڈاکوکازخمی ساتھی فرار ہو گیا۔ادھرمحمود آباد پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعدایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاتاہم اس کا ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا،پولیس کاکہنا ہے کہ فرارملزمان کی تلاش جاری ہے۔