جماعت اسلامی پاکستان نے ملک میں کورونا کے پھیلائو کو دیکھتے ہوئے اپنے جلسے دو ہفتے کے لیے ملتوی کر دیے ہیں۔ اس وقت حکومت اور پی ڈی ایم ملک میں جلسے جلوسوں کی سیاست کر رہے ہیں۔ حکومت کہہ رہی ہے کہ جلسوں سے کورونا پھیلنے کا اندیشہ ہے مگر اس سلسلے میں خود حکومت کی کوئی اخلاقی پوزیشن نہیں ہے اس لیے کہ حکومتی شخصیات بھی عوامی اجتماعات سے خطاب کرتی ہوئی پائی جارہی ہیں۔ اس فضا میں جماعت اسلامی نے دو ہفتوں کے لیے جلسے ملتوی کرکے ایک قابلِ تقلید مثال قائم کی ہے‘ جماعت اسلامی نے یہ فیصلہ کرکے بتایا ہے کہ وہ حقیقی معنوں میں ایک نظریاتی جماعت ہے اور قومی مفاد اسے اپنے سیاسی مفادات سے بھی زیادہ عزیز ہے۔ امید ہے باقی جماعتیں بھی اس سلسلے میں جماعت اسلامی کی تقلید کریں گی۔