تیگرائے باغیوں کا طیارہ مار گرانے اور قصبہ واپس لینے کا دعویٰ

49

ادیس بابا (انٹرنیشنل ڈیسک) ایتھوپیا کے شمالی علاقے تیگرائے میں باغی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایتھوپیا کا ایک فوجی طیارہ مار گرایا ہے اورحکومتی فورسز سے ایک قصبہ اتوار کے روز واپس لے لیا ہے۔ دوسری جانب تیگرائے پیپلز لبریشن فرنٹ کے رہنما ڈیبریٹسن گیبر مائیکل کے ان دعووں پر ایتھوپیائی حکومت اور فوج نے فوری طورپر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی ایتھوپیا کی فوج نے اعلان کیا تھا کہ اس نے باغیوں کے کنٹرول والے علاقے تیگرائے کے دارالحکومت کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔