پاکستان نژاد افسران کا تیار کردہ حجاب برطانوی پولیس وردی کا حصہ بن گیا

123
لندن: پاکستان نژاد پولیس افسر عظمیٰ آمریڈی اپنا تیار کردہ حجاب پہنے کھڑی ہے

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی حکام نے پاکستان نژاد پولیس افسران کا تیار کردہ حجاب مسلمان خواتین پولیس اسٹاف کے لیے یونیفارم کا حصہ بنادیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق نارتھ یارکشائر شہر پولیس سے تعلق رکھنے والے پاکستان نژد آفیسرز عظمیٰ آمریڈی اور عرفان رؤف نے مسلمان پولیس خواتین کے لیے حجاب ڈیزائن کیا، جسے محکمے کی جانب سے منظور کرلیا گیا۔ حجاب کے حوالے سے کام کرنے والی مسلمان خاتون افسر عظمیٰ آمریڈی 13 برس کی عمر میں برطانیہ منتقل ہوئی تھیں، جہاں انہوں نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد برطانوی پولیس میں بطور افسر شمولیت اختیار کی اور حجاب کے ساتھ ڈیوٹی انجام دی۔ عظمیٰ آمریڈی نے بتایا کہ اْن کا ڈیزائن کیا گیا حجاب نہ صرف محفوظ اور آرام دہ ہے بلکہ شرعی تقاضوں پر بھی پورا اْترتا ہے۔