عراق: آئل ریفائنری پر حملہ‘ داعش نے ذمے داری قبول کرلی

56

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی عراق میں تیل صاف کرنے والی ایک ریفائنری پر راکٹ حملے کے بعد آگ لگ گئی۔ بغداد میں وزارت تیل ک دفتر کے مطابق حملہ اتوار کی شام کیا گیا، جس کے بعد چند گھنٹوں کے لیے آئل ریفائنری میں ہر قسم کا کام بند رہا۔ حکام کے مطابق صوبہ صلاح الدین میں ریفائنری پر راکٹ حملہ تیل ذخیرہ کرنے کے ایک بہت بڑے ٹینک پر کیا گیا تھا۔ واقعے میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے۔ دوسری جانب حملے کی ذمے داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔