شمالی شام : ترک کمانڈوزکی کارروائی4 دہشت گرد مارے گئے

49

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی شام میں ترکی کے چشمہ امن آپریشن کے دوران علاحدگی پسند کرد تنظیم ’’پی کے کے‘‘ کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ترک وزارت دفاع نے اپنی ٹویٹ میں تصدیق کی ہے کہ چاروں دہشت گرد فوجی آپریشن کے بعد پرامن قرار دیے گئے علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔