بلوچستا ن میں نوجوانوں کے قتل عام پر خاموش نہیں رہ سکتے‘ اختر مینگل

42

اسلام آباد(آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستا ن میں خواتین کی عصمت دری جبکہ نوجوانوں کا قتل عام ہو رہا ہے ، خاموش رہ کر قوم کے مجرم نہیں بن سکتے، ووٹ کو عزت دلوائیں گے، حکمرانوں کو گھر جانا ہو گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اختر مینگل نے کہا کہ بہت جلد پورے ملک میں حکومت مخالف مظاہرے ہوں گے،ہم ووٹ کی عزت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ حکمرانوں نے اسٹیڈیم کے اندر جلسے کی اجازت نہ دے کر کم ظرفی اور چھوٹے پن کی انتہا کی ہے، کسی نے سیاست کرنا ہے تو وردی اتار کر کریں۔