گرونا نک یو نیو رسٹی سے با با جی کا پیغام عا م ہو گا، نو ر الحق قادری

45
ننکانہ صاحب:وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری گرو نانک کی سالگرہ تقریب سے خطاب کررہے ہیں

لاہور (آن لائن)وفا قی وزیر بر ائے مذہبی امو ر پیر نو ر الحق قادری نے کہا ہے کہ با با گرونانک نے امن اور دوستی کا درس دیا، پو ری دنیا میں ان کے عقیدت مند موجود ہیں، جو اللہ کی مخلوق سے محبت کرتے ہیں ، اللہ ان سے محبت کرتا ہے اور ایسے لوگ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں ، با با گو رونا نک یو نیو رسٹی سے با با جی کا پیغام عا م ہو گا۔ ان خیا لا ت کا اظہارانہو ں با با گرونا نک کے 551جنم دن کی مر کزی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پر چیئرمین متروکہ وقف املاک بو رڈڈاکٹر عا مر احمد نے پو ری سکھ و قوم کو بابا گرونا نک کے جنم د ن کی مبا رک با د دیتے ہو ئے کہا کہ ہم وزیر
اعظم کے وژن کے مطابق آپ کی خدمت میں معروف عمل ہیں ۔ بھارتی یا تر یو ں کے پا رٹی لیڈر امر جیت سنگھ اور ہر پال سنگھ نے مہما نو ں کے لیے اعلیٰ انتظا ما ت پر حکومت کی تعریف کر تے ہو ئے کہا کہ ہمیں یہاں آکر جو عزت و پیا ر ملا اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ،بھا رت میں یہا ں کے حا لا ت با رے میںجھو ٹا پرا پیگنڈہ کیا جا تا ہے۔اس مو قع پر سکھ یا تر یو ں نے پا کستان زندہ با د اورسکھ مسلم دوستی زندہ باد کے نعرے لگا ئے ،آخر میں پالکی کا جلوس نکالا گیا جبکہ مہما نو ں میں تحا ئف تقسیم کیے گئے ۔

ننکانہ صاحب:وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری گرو نانک کی سالگرہ تقریب سے خطاب کررہے ہیں