اشتعال انگیز تقریر کیس‘ متحدہ کے 5رہنما 2 مقدمات سے بری

39

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم رہنمائوں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے2 مقدمات کی سماعت۔ عدالت نے5 ملزمان کی بریت کی درخواست پر منظور کرلی ۔ فاروق ستار، خواجہ اظہار الحسن، روف صدیقی، وسیم اختر قمر منصور کو2 مقدمات سے بری کردیا گیا۔ ملزمان کے خلاف سہراب گوٹھ تھانے میں2 مقدمات درج تھے، وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف کوئی گواہ موجود نہیں ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ تاخیر سے درج کیا گیا ہے، ایک ہی واقعے کی ایک سے زائد ایف آئی آر نہیں ہوسکتی، جب وقوعہ رونماں ہوا اس وقت خواجہ اظہار الحسن ملک میں موجود نہیں تھے، سرکاری وکیل کی جانب سے ملزمان کو بری کرنے کی مخالفت کی گئی۔