پی ڈی ایم رہنماکورونا پھیلاؤ کاسبب بن رہے ہیں، فردوس عاشق

36

لاہور(صباح نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم عوام کو زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے سے بازنہیں آرہی، مفاد پرست پی ڈی ایم کے بیروزگار سیاستدان ہوس اقتدار میں اندھے ہوچکے ہیں اور بار بار کورونا کے پھیلا ئوکے لیے دوستانہ ماحول فراہم کر رہے ہیں، پیپلزپارٹی خود سندھ کے کئی اضلاع کورونا کے پیش نظر بند کر چکی ہے، منافقت کی انتہا ہے کہ جلسے کے لیے سندھ سے لوگ لائے گئے۔