کتے کے کاٹے کی ویکسین کی جعلی خریداری کے ملزمان گرفتار

55

اسلام آباد ( آن لائن )کتے کے کاٹے کی ویکسین کی 40کروڑ روپے کی جعلی خریداری ظاہر کرنے کے الزام میں نیب نے ڈی جی ہیلتھ بلوچستان شاکر بلوچ اور ایم ایس شیخ خلیفہ بن زید اسپتال عبدالغفار بلوچ کو بلوچستان ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کر لیا۔نیب کے مطابق ڈی جی ہیلتھ شاکر بلوچ نے 2 لاکھ 44 ہزار انجیکشن خریدنے کی غیر قانونی منظوری دی اورمن پسند ٹھیکیداروں کو 40 کروڑ روپے کی غیر قانونی ادائیگی بھی کر دی۔ سرکاری اسٹور کے معائنے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انجیکشن کی خریداری کی رقم پیشگی وصول کی گئی جب کہ فراہمی صرف سرکاری کاغذوں میں دکھائی گئی۔ ایم ایس شیخ زیداسپتال عبدالغفار بلوچ نے 6 کروڑ کا ٹھیکہ غیر قانونی طور پر دیکر مالی فوائد حاصل کیے۔