عادل صدیقی کا انتقال ‘خالد مقبول کا اظہار افسوس

72

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے رابطہ کمیٹی کے سابق رکن و صوبائی وزیر عادل صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ عادل صدیقی ایم کیو ایم کے سینئر کارکن تھے اور تحریک کے لیے مرحوم کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اہل خانہ سے دلی تعزیت
اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے تمام کارکنان دکھ کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔