کینیڈین وزیر اعظم سلیکٹڈ نکلے، اسد عمر کا اپوزیشن پر طنز

77

اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے حوالہ دیا ہے کہ کینیڈا میں ویکسین لگانے کی مہم کی ذمے داری فوج کو سونپی گئی ہے مگر وہاں کی اپوزیشن نے یہ نہیں کہا کہ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو تم تو سلیکٹڈ نکلے، تم ایک کٹھ پتلی ہو اور ہمارا مقابلہ تم سے نہیں تمہیں لانے والوں سے ہے، واضح رہے کہ کینیڈا میں کورونا وائرس کی ویکسین لگوں کو لگانے کی ذمے داری میجر جنرل ڈینی فورٹن کو دی گئی ہے،جسٹن ٹروڈو نے گزشتہ دنوں اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ستمبر2021ء تک ملک کی آدھی آبادی کو ویکسین لگادی جائے اس لیے بڑے پیمانے پر لوگوویکسین لگانے لیے کینیڈین فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔