مساجد پر پابندی نہیں مدارس کو حکومتی فیصلوں کی پیروی کرنا ہوگی ، شفقت محمود

84

 

لاہور (آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ مساجد پر پابندی نہیں‘ مدارس حکومتی فیصلوں کی پابندی کریں‘ مساجد میں قرآن کریم اور حدیث نبویؐ کا درس جاری رہے گا‘ تعلیمی اداروں اور مدارس کے ہوسٹلز میں صرف35فیصد طلبہ کو رہنے کی اجازت ہوگی۔انہوں نے اتحاد تنظیمات مدارس کے اجلاس کے بعد اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کورونا وبا کے پھیلائو میں تیزی کے بعد تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے اتحاد تنظیمات مدارس کے رہنمائوں کا اجلاس ہواجس میں اتحاد تنظیمات مدارس کے علما نے یقین دہانی کرائی کہ این سی اوسی کے تمام فیصلوں کی پاسداری کی جائے گی‘
مدارس حکومتی فیصلے کی پابندی کریں گے‘مساجد پر این سی اوسی کی طرف سے کوئی پابندی نہیں ہے۔