محمد حسین محنتی کا ڈاکٹر غلام علی الانا اور سید مختار گوہر کی وفات پر اظہار افسوس

50

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے ملک کے مشہور ادیب و دانشور اور سندھ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر غلام علی الانہ، کالم نگار سید مختار گوہر اور جماعت اسلامی ٹنڈو الہیار کے سابق امیر ڈاکٹر محمد یوسف قائم خانی کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت، درجات بلندی اور پسماندگان کیلیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔ صوبائی امیر نے کہا کہ ڈاکٹرجی الانہ علمی و ادبی
حلقوں میں ایک بڑا نام تھے سندھ اور سندھی زبان آج اپنے محسن سے محروم ہو گئی ہے۔ ان کی علمی و ادبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ محمد حسین محنتی نے سندھ کے معروف دانشور اور علمی و ادبی شخصیت پروفیسر قلندر شاہ لکیاری کی علالت پر ان کی جلد و مکمل صحتیابی کی دعا کی ہے۔