وزیراعظم کی زیر صدارت  وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

38

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا، اجلاس کا 14نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، اجلاس میں ملک کی معاشی، سیاسی
اور سلامتی کے امور کا جائزہ لیا جائے گا، کابینہ فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات کا از سر نو جائزہ لے گی اور کابینہ کو او آئی سی اجلاس میں پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی جبکہ کابینہ کو گنے کی کرشنگ ، چینی اور آٹا کی قیمتوں سمیت مہنگائی پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔