لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے چیئرمین  اور سی ای او میں اختلافات

44

لاہور (آن لائن) لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے چیئرمین اور کمپنی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر مریم خاور نے کمپنی
کے چیئرمین پر ہراسگی سے متعلق الزامات عاید کرتے ہوئے ایک درخواست خاتون محتسب کے دفتر میں دائر کردی ہے اور خاتون محتسب کے دفتر میں چیئرمین ایل ٹی سی کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ چیئرمین ایل ٹی سی کا کہنا ہے کہ وہ دائر کی درخواست کا سامنا کریں گے۔