یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی  ضمانت، مقدمہ خارج، رہا کردیا گیا

42

ملتان/ لاہور (صباح نیوز/ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی کی ضمانت منظور کر لیاور ان کے خلاف 16 ایم پی او کے تحت بننے والا مقدمہ بھی خارج کردیا گیا، روبکار ڈسٹرکٹ جیل پہنچادی گئی جس کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔ علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ نے سیاسی رہنما جہانگیر ترین کی شوگر ملز کی گزشتہ 3
برسوں کے آڈٹ کیخلاف درخواستیں جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کو بھجوا دیں۔ جسٹس شاہد وحید نے جہانگیر ترین کی جے ڈی ڈبلیو اور جے کے شوگر ملز کی درخواستوں پر سماعت کی۔ فاضل جج نے کہا کہ اسی نوعیت کی مختلف درخواستیں 2 رکنی بینچ کے پاس پہلے سے زیر سماعت ہیں۔ درخواست گزار کے وکیلنے مؤقف اختیار کیا کہ باقاعدگی سے انکم ٹیکس ادا کرتے ہیں، شوگر ملز کسی قسم کی نادہندہ نہیں، قانون کے مطابق ان لینڈ ریونیو کو شوگر ملز کے گزشتہ سالوں کا آڈٹ کرنے کا اختیار نہیں ہے، شوگر ملز کے خلاف کارروائی سے روکا جائے او رانکم ٹیکس آڈٹ کے 3 نوٹسز کالعدم قرار دیے جائیں۔