خواتین کی معاشی ترقی میں حکومت کا کردارہے

56

اسلام آباد(کامر س ڈیسک)اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں کورونا وبا کے بعد کی معاشی صورتحال کے حوالے سے دوروزہ کانفرنس کا انعقاد ہواجس میں پالیسی ساز، ریگولیٹرز،مخیر حضرات، مائیکرو فنانس بینکوں کے نمائندوں، غیر مالیاتی اداروں، تجارتی بینکوں، انشورنس انڈسٹری اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی، وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ تھے، جنہوں نے ملکی معیشت کی بہتری، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں، نوجوانوں اور خواتین کی معاشی ترقی میں حکومت کے کردار پرروشنی ڈالی۔ انہوں نے ملکی معاشی ترقی کے لیے مائیکرو فنانس سیکٹر کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ (KMBL) کے صدر وچیف ایگزیکٹو آفیسر(CEO) اور پی ایم این (PMN)کے چیئرمین غالب نشتر نے اپنے خطاب میں اس کانفرنس کے اغراض و مقاصدبیان کرتے ہوئے پاکستان میں مائیکرو انٹرپرائز رزکے شعبہ کی ترقی کے ساتھ روزگار کے مواقع پیداکرنے میں مائیکرو انٹرپرائززکی کارکردگی کو اجاگر کیا۔