فارمولا ون بحرین گراں پری میں حادثہ، گروسجین کی کار بیرئر سے ٹکرا گئی، ہسپتال منتقل

38

بحرین(جسارت نیوز)فارمولا ون بحرین گراں پری میں خوفناک حادثہ ہو گیا، گروسجین کی کار بے قابو ہو کر سائیڈ بیرئر سے ٹکرا گئی جس سے آگ بھڑک اٹھی، رومانین ڈرائیور ٹریک سے ہسپتال منتقل کر دی گئی ، حالت خطرے سے باہر آنے پر امدادی ٹیم کی خدمت کو سراہا۔بحرین کے فارمولا ون ٹریک پر دنیا کے ڈرائیور اِن ایکشن، ریس کا آغاز جوشیلے انداز میں ہوا، آگے نکلنے اور فِنشنگ لائن تک پہنچنے کے جنون میں رومانیہ کے گروسجین کی بے قابو کار سائیڈ بیرئر سے ٹکرا گئی، ساتھی ڈرائیور نے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے گروسجین کو بچانے کے لیے امدادی ٹیم نے فوری کارروائی کی اور فرسٹ ایڈ کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔
گروسجین نے حالت بہتر ہونے پر امدادی ٹیم کو سراہا۔جاری رہنے والی ریس میں ایک اور حادثہ ہوا، تیز رفتار گاڑی کی قلابازی لگ گئی، خوفناک حادثات کے باعث ایونٹ کا اختتام سنسنی خیز ہو گیا۔