رضا حسن کو کوویڈ 19پروٹوکول کی خلاف ورزی پر گھر بھیج دیا گیا

62

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناردرن کے کھلاڑی رضا حسن کو پی سی بی کے کوویڈ 19کی خلاف ورزی پر گھر بھیج دیا گیا۔کمیٹی کے مطابق سیزن میں مزید حصہ نہیں لے سکیں گے۔ انہیں کئی مرتبہ یاد دہانی کرائی گئی مگر ان کے عمل سے دیگر کھلاڑیوں پر منفی اثرات پڑ سکتے تھے لہذا انہیں اس کی پداش میں گھر واپس بھیج دیا گیا۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ بورڈ نظم وضبط پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہین کرے گا۔