عماد وسیم کو بگ بیش لیگ کھیلنے کی پیشکش

71

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ آل رائونڈر عماد وسیم کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل)2020-21 میں میلبورن رینیگیڈز کی جانب سے کھیلنے کی پیش کش موصول ہوئی ہے۔ لیفٹ آرم ا سپنر پی ایس ایل فرنچائز کراچی کنگز کے کپتان بھی ہیں جس نے پاکستان سپر لیگ 5کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ فی الحال اس بارے میں کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا کیوں کہ بگ بیش لیگ کا پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹی ٹوٹنی سیریز کے شیڈول سے ٹکرائو ہوگا۔