ملک میں کورونا وائرس کے باعث قومی باکسنگ چیمپئن شپ ملتوی

65

کراچی (اسٹاف رپورٹر (ملک میں کورونا وائرس کے باعث پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے قومی باکسنگ چیمپئن شپ ملتوی کردی ۔ چیمپئن شپ آئندہ سال 24 فروی سے یکم مارچ لاہور میں ہی کھیلی جائے گی۔ پاکستان آرمی ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ چیمپئن شپ ملک سے 15 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ائیرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، کراچی پورٹ ٹرسٹ، کے الیکٹرک، پاکستان پولیس، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں ۔ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز میٹنگ 23 فروی کو ہوگی جس میں چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان کیا جائیگا۔