خیبرپختونخوا نے قومی جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن جیت لی

63

پشاور(جسارت نیوز ) خیبرپختونخوا نے قومی جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن مردوں کا ٹیم ایونٹ ٹرافی اپنے نام کرلی ۔فائنل میںپنجاب کی ٹیم کو3-0 سے شکست دی ۔ خواتین ٹیم ایونٹ میں سندھ نے پہلی اور خیبرپختونخوا نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ضیاء اﷲ بنگش نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈائریکٹرجنرل ا سپورٹس اسفندیارخان خٹک ، ڈائریکٹرڈویلپمنٹ نعمت اﷲ ، ڈائریکٹرفنانس امجد اقبال ، شکیل خان ، صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئرنائب صدر کفایت اﷲ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، قیوم ا سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں قومی جونیئر گیمز کے سلسلے میں ٹیبل ٹینس ٹیم ایونٹ کا فائنل خیبرپختونخوا اورپنجاب کے مابین کھیلاگیا جس میں مردوں کے فائنل میں خیبرپختونخوا کے امم خواجہ ، شایان ، حسیب نے پنجاب کے عثمان ، احمد اور عبداﷲ کو 3-0 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ لڑکوں کے پہلے سیمی فائنل میں خیبر پختونخوا کے امم خواجہ نے سندھ کے رضا کو 3-0، شایان نے حسن کو3-0 اور حسیب نے زین کو 3-0، دوسرے سیمی فائنل میں پنجاب کے عثمان نے آرمی کے اذان کو3-0، احمد نے علی راشد کو3-1 اور پارس نے عبداللہ کو3-0 سے ہرایا۔ لڑکیوں کے پہلے سیمی فائنل میں خیبر پختونخوا کی حبا نے آرمی کی بسمہ کو3-0، حلینہ نے ماہ تاشہ کو3-1، علیشبہ نے اذکا کو 3-0سے، دوسرے سیمی فائنل میں سندھ کی حور نے پنجاب کی حرا کو 3-0، اور ثمن نے شازمہ کو3-0 سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیاتھا۔ آخر میں مہمان خصوصی نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔