انڈر16قومی جونیئر ہاکی ،خیبر پختوانخوا اور پنجاب کامیاب

52

پشاور(جسارت نیوز ) انڈر16 نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا نے پنجاب جبکہ بلوچستان نے سندھ کو شکست دیدی ، قیوم ا سپورٹس کمپلیکس لالہ ایوب ہاکی اسٹیڈیم میں چیمپئن شپ کا پہلا میچ خیبرپختونخوااے اور پنجاب بی کے مابین کھیلاگیا جس میں خیبرپختوا نے صفر کے مقابلے4 گول سے کامیابی حاصل کی ، خیبرپختونخوا کی طرف سے عثمان نے3 گول کئے جبکہ سعد اﷲ نے ایک گول کیا۔اس طرح میچ میں خیبرپختونخوا نے 4-0 سے کامیابی حاصل کی اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل اسپورٹس اسفندیارخان خٹک مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ اولمپئن منظور جونیئر ، اولمپئن خالد حمید ، صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ ، سیکرٹری ہدایت اﷲ، کوچز یاسر اسلام ، ضیاء اﷲ بنور ی سمیت دیگرشخصیات موجود تھیں ۔ چیمپئن شپ کا دوسرا میچ بلوچستان اور اسلام آباد ٹیموں کے مابین کھیلاگیا جس میں بلوچستان نے اسلام آباد کو2-0 سے شکست دیدی ، بلوچستان کی طرف سے محمد یونس اور عبداﷲ نے گول کئے ۔