انڈر 16 قومی کھیل کا اختتام پنجاب 877 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست

56

پشاور(جسارت نیوز ) انڈر 16 قومی ایتھلیٹکس مقابلے اختتام کو پہنچ گئے ، پنجاب نے 877 پوائنٹس کے ساتھ پہلی ، خیبرپختونخوا نے 835 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور بلوچستان نے 441 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ نے انعامات تقسیم کئے۔ ایتھلیٹکس مقابلوں میں پنجاب نے6 گولڈ 5 سلور4 برائونز میڈلز جیت کر 877 پوائنٹس حاصل کئے ، خیبرپختونخوا نے 5 گولڈ، 5 سلور اور3 برائونزمیڈلز جیت کر 835 جبکہ بلوچستان نے2 گولڈ ، ایک سلور اور 3 برائونز میڈلز جیت کر 441 ، خواتین اتھلیٹکس100میٹر دوڑ میں خیبر پختونخوا کی تمیم نے پہلی، سندھ کی ایشا نے دوسری، پنجاب کی جنیتا نے تیسری، 400 میٹر دوڑ میں خیبر پختونخوا کی تمیم نے پہلی، پنجاب کی ماہ نور نے دوسری، پنجاب ہی کی فاطمہ نے تیسری،100 میٹر رکائوٹوں کی دوڑ میں پنجاب کی امینہ شہزادی نے پہلی، آمنہ بی بی نے دوسری اور خیبر پختونخوا کی زرغونہ نے تیسری، شاٹ پٹ میں آزاد کشمیر کی بشری نے پہلی، پنجاب کی ختیجہ نے دوسری اور خیبر پختونخوا کی ثمینہ سلام نے تیسری، لانگ جمپ میں پنجاب کی ماہ نور نے پہلی، پنجاب کی امینہ شہزادی نے دوسری اور خیبر پختونخوا کی ثمینہ نے تیسری، ڈسکس تھرو میں پنجاب کی خدیجہ نے پہلی، آزاد کشمیر کی بشری نے دوسری اور آزاد کشمیر ہی کی سمیرہ نے تیسری، 200میٹر دوڑ میں سندھ کی ایشا افام نے پہلی، پنجاب کی ختیجہ نے دوسری اور سندھ کی سفیناز نے تیسری، جیولن تھرو میں پنجاب کی خدیجہ نے پہلی، خیبر پختونخوا کی ایمن نے دوسری اور پنجاب کی مومنہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مردوں کی100 میٹر دوڑ میں بلوچستان کے ندیم علی نے پہلی، پنجاب کے محمد منیر نے دوسری، بلوچستان کے جہانزیب نے تیسری، 800 میٹر دوڑ میں پنجاب کے محمد انیس نے پہلی، پنجاب ہی کے شاہ زیب نے دوسری اور بلوچستان کے محتسم نے تیسری، 110 میٹر رکائوٹوں کی دوڑ میں پنجاب کے سخاوت نے پہلی، خیبر پختونخوا کے محمد جبران نے دوسری اور پنجاب کے سعید نے احمد تیسری، شاٹ پٹ میں خیبر پختونخوا کے ذوالقرنین نے پہلی، پنجاب کے حسنین نے دوسری اور خیبر پختونخوا کے ساجد اللہ نے تیسری، لانگ جمپ میں پنجاب کے محمد امین نے پہلی، خیبر پختونخوا کے اکرام اللہ نے دوسری اور پنجاب کے محمد فاروق نے تیسری،4×100 میٹر ریلے میں خیبر پختونخوا نے پہلی، پنجاب نے دوسری اور بلوچستان نے تیسری، 1500 میٹر دوڑ میں پنجاب کے محمد انیس نے پہلی، خیبر پختونخوا کے وہاب نے دوسری اور بلوچستان کے مجیب اللہ نے تیسری، 400میٹر دوڑ میں پنجاب کے فہد منیر نے پہلی، پنجاب کے سخاوت اللہ نے دوسری اور بلوچستان کے مجیب اللہ نے تیسری، 400 میٹر رکائوٹوں کی دوڑ میں پنجاب کے سخاوت علی نے پہلی، بلوچستان کے عمران نے دوسری اور خیبر پختونخوا کے حضرت عمر نے تیسری، ڈسکس تھرو میں پنجاب کے عبداللہ نواز نے پہلی،پنجاب کے حسنین نے دوسری اور خیبر پختونخوا کے شہزاد نے تیسری، 200 میٹر دوڑ میں پنجاب کے محمد منیر نے پہلی، بلوچستان کے ندیم نے دوسری اوربلوچستان کے نجب نے تیسری، جیولن تھرو میں خیبر پختونخوا کے عدنان سمیع نے پہلی، بلوچستان کے فیصل نے دوسری اور پنجاب کے حمزہ شبیر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔