یو بی جی کامیاب ہوکر تاجر برادری کے مفادات کاتحفظ کرے گا،خالدتواب

52

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کے سالانہ انتخابات برائے2021میںیونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی)کی جانب سے صدارتی امیدوارشیخ خالدتواب نے کہا ہے کہ وہ فیڈریشن الیکشن میںکامیاب ہو کر اپنی ٹیم کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ ملک بھر کی تاجر برادری کے مفادات کاتحفظ کریں گے اور مسائل کے حل میں ان کو ساتھ لے کر چلیں گے جبکہ وہ متعلقہ حکومتی اداروں میں ایوان ہائے صنعت و تجارت کی نمائندگی موثر بنانے اور بڑھانے کے لیے کام کریں گے،رواں سال کے دوران برسر اقتدارلوگوں نے فیڈریشن چیمبر پر جو ضرب لگائی ہے اس کی درستگی سمیت فیڈریشن ہائوس کو دوبارہ اصلاحات کے عمل سے گزاریں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار خیرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔