اپوزیشن کے جھوٹ سن کر ساتھ والی عمارت میں آگ لگ گئی، شبلی فراز

66

اسلام آباد (خبر ایجنسیاں) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپوزیشن کے جلسے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تقریروں میں صرف جھوٹ تھا، ان کے جھوٹ سن کر ساتھ والی عمارت میں آگ لگ گئی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر
شبلی فراز نے کہا کہ قوم وزیراعظم عمران خان کے پیچھے سیسہ پلائی دیوارکی طرح کھڑی ہے۔آپ جتنی تاریخیں دیدیں،موجودہ حکومت مدت پوری کریگی۔ عوام نے ملتان جلسے کو جھٹلا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کاہرغیرجمہوری کام میں مرکزی کرداررہاہے۔ نوازشریف کی گزشتہ40سالہ سیاست غیرجمہوری اقدامات پرمبنی ہے۔ پیپلزپارٹی قومی جماعت سے سکڑکرعلاقائی جماعت بن کررہ گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولانافضل الرحمان کوڈی آئی خان کے لوگوں نے مستردکیاہے۔مولاناگزشتہ سال بھی اپنے اتحادیوں کے ہاتھوں دھوکا کھاچکے ہیں۔ مولانافضل الرحمان اب12ویں کھلاڑی بن کررہ گئے ہیں۔