حزب اختلاف کا ایک اور شو فلاپا ہوگیا ہے ،سینیٹر فیصل جاوید

37

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کا ایک اور شو فلاپ ہوگیا ہے ،مگر یہ فلاپ شو کس قیمت پر کیا گیا،لوگوں کی زندگیوں کی قیمت پر یہ فلاپ شو سجایا گیا۔ اپنے ایک بیان میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ پی ڈی ایم کرپشن پر وزیراعظم سے ریلیف کیلیے یہ سارے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اپوزیشن عوام کی زندگیوں اور پنپتی معیشت پر حملہ آور ہے بلیک میلنگ کے یہ حربے قطعاً کامیاب نہ ہونگے آج کے فلاپ شو کے بعد پی ڈی ایم کی آنکھیں کھل جانی چاہیے۔