جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت کوئین آف دی کچن کامقابلہ

42

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیراہتمام کوئین آف دی کچن کامقابلہ انٹرنیشنل آف کرڈوبااسکول مدینہ ٹائون میں ہوا۔ جس میں خواتین اوربچیوں نے مختلف اقسام کے کھانے بنائے ،تقریب میں جماعت اسلامی کی ضلعی ناظمہ فوزیہ محبوب،نجمہ خانم مہرخشندہ شعیب، صبا حنیف ،نادیہ زبیر،فریحہ کاشف صدرجے آئی یوتھ وومن ونگ نے خصوصی شرکت کی۔ڈاکٹر فضہ الیاس نے ڈائٹ کونسلنگ۔جبکہ اس موقع پرپوزیشنز حاصل کرنے والی خواتین اوربچیوں میں ،انعامات اور سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے،اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کی رہنمائوں نے کہاکہ گھر کی تزئین آرائش و سجاوٹ اورکھاناپکانا ایک باقاعدہ فن ہے۔ اگر آپ گھر کی ہر چیز کو مناسب جگہ پر رکھیں گی اور وقت کی بہترین تقسیم کے ساتھ ترتیب اور نظم و ضبط سے ہرکام کریں گی تو گھر کے ساتھ ساتھ آپ کی شخصیت کو بھی وقت دینے کا موقع ملے گا۔ اکثر اوقات دیکھا گیا ہے کہ گھر میں اچانک کوئی مہمان آجائے تو بیشتر میزبان گھبرا جاتے ہیں کیونکہ ان کے گھر کا سامان بے ترتیبی سے پھیلا ہواہوتا ہے۔کچن کی صفائی پر پورے گھر کی صحت کا دار ومدار ہوتا ہے۔ ایک عورت کو کچن کی مکمل نگراں بلکہ ’’ملکہ عالیہ‘‘ کہا جائے تو بے جانہ ہوگا۔ کیونکہ کچن کی صفائی میں خاتون کی شخصیت کی عکاسی کرتی ہے۔ضلعی ناظمہ فوزیہ محبوب نے کہاکہ صفائی نصف ایمان ہے ،اسلام نے زندگی گزارنے کے تمام طریقے سکھائے ہیں اگران پر عمل پیراہواجائے تو ہمارے گھرامن وسکون کا گہوار بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم مکمل صفائی اورحتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوکر اپنی اوردوسروں کی جان محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کا بنیادی فلسفہ اور خلاصہ بھی صرف اور صرف صفائی ہے۔ کووڈ 19سے بچنے کے لیے ہاتھوں کو بار بار صابن سے کم از کم بیس سیکنڈ تک دھونا چاہئے اور جب بھی کسی چیز کو ہاتھ لگائیں یا کسی دوسرے انسان سے ملیں تو ہاتھ ضرور دھوئیں۔