حکومت کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے عالمی اداروں سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

124

حکومت نے کورونا وائرس کی ویکسین کی خریداری کے لیے عالمی اداروں سے معاونت لینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت عالمی اداروں سے کورونا وائرس کی ویکسین کی خریداری کے اخراجات پر بات چیت کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق حکومت طبی عملے اور تشویشناک مریضوں کو ویکسین مفت فراہم کرنے پر غور کر رہی ہے۔

مشیر ادارہ جاتی اصلاحات کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین صرف طبی عملے کو مفت دی جائے۔ جب کہ معاون خصوصی پٹرولیم نے کورونا ویکسین مفت فراہم کرنے کی مخالفت کردی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت ویکسین کی خریداری کے لیے عالمی مالیاتی اداروں سے رجوع کرے گی۔ ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور یونیسیف سے رابطہ کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

ندیم بابر نے تجویز دی ہے کہ کورونا ویکسین کی قیمت ضرور مقرر کی جائے۔