حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز میں ردوبدل کردیا

250

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز میں ردوبدل کر کے ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 2 روپے 43 پیسے فی لٹر کمی کا اعلان کردیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 30 سے کم ہو کر 27 روپے 57 پیسے ہوگئی۔ پیٹرول پر فریٹ مارجن 4 پیسے فی لٹر کم ہوگیا۔

پیٹرول پر فریٹ 3 روپے 48 پیسے سے کم ہو کر 3 روپے 44 پیسے ہوگیا۔ پیٹرول پر لیوی 30 سے کم ہو کر 28 روپے 68 پیسے فی لٹر ہوگئی۔

پیٹرولیم لیوی میں آج سے کمی کا اطلاق ہوگا۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں 58 پیسے فی لٹر اضافہ ہوا۔ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 14 روپے 74 پیسے سے بڑھ کر 15 روپے 32 پیسے ہوگیا۔