پاسدارانِ انقلاب کے سینئر کمانڈر حملے میں جاں بحق

175

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے اعلیٰ کمانڈر مسلم شاہدان فضائی حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق اور شام کے سرحدی علاقے میں نامعلوم جنگی طیاروں نے سینئر کمانڈر مسلم شاہدان اور ان کے ساتھیوں کو نشانہ بنایا۔

مسلم شاہدان دیر الزور صوبے میں ساتھیوں کے ہمراہ ایک گاؤں میں موجود تھے کہ ان نامعلوم جنگی طیاروں نے بمباری کی جس کے نتیجے میں پاسدارانِ انقلاب کے سینئر کمانڈر جاں بحق ہوگئے۔

Iranian commander killed in airstrike on Iraq-Syria border

یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب تین روز قبل تہران میں ایٹمی سائنسدان  محسن فخریزادہ کو حملے میں قتل  کردیا گیا تھا اور ایران نے اس حملے کا ذمہ داران اسرائیل کو قرار دیتے ہوئے جوابی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

ایران اور لبنان کے مابین دیر الزور ایک اہم رابطہ ہے عراق اور اردن سے پائپ لائنز اور تجارتی راستے بھی اس صوبے سے گزرتے ہیں۔

اسد حکومت کی افواج کے لئے لڑنے والے ایران کی حمایت یافتہ غیر ملکی ملیشیاؤں کی اکثریت دیر الزور میں واقع ہے۔