پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 4 ہزار 82، 8,091 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی تعداد 49 ہزار 105 ہوگئی.
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 74 ہزار 350، پنجاب میں 119,578 ،بلوچستان میں 17,187، خیبرپختونخواہ 47,370، گلگت بلتستان میں 4,658، اسلام آباد میں 30,406 اور آزاد کشمیر میں 6,933 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔
ملک بھرمیں اب تک 55 لاکھ49 ہزار 779 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 40 ہزار 969 ٹیسٹ کے دوران 2,458 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 67 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 2,165 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔
سندھ میں موزی مرض سے 2,935، پنجاب 3,036، خیبرپختونخوا 1,369، اسلام آباد 318، گلگت بلتستان 97، بلوچستان 167 اورآزاد کشمیر میں 169 اموات ہوئیں جبکہ 3 لاکھ 43 ہزار 286 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 6 کروڑ 35 لاکھ 89 ہزار 301 افراد متاثر، 14 لاکھ 73 ہزار 920 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 4 کروڑ 39 لاکھ 84 ہزار 127 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔